ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیرس ماحولیاتی سمجھوتے پر ٹرمپ کا بیان حیران کن :راجناتھ سنگھ

پیرس ماحولیاتی سمجھوتے پر ٹرمپ کا بیان حیران کن :راجناتھ سنگھ

Wed, 07 Jun 2017 13:35:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پیرس کے ماحولیاتی سمجھوتے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان چونکانے والا تھا۔مجھے امید ہے کہ اس فیصلے پر امریکہ نظر ثانی کرے گا۔راجناتھ نے یہ بات منگل کو ایس ڈی آرایف کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہی۔دراصل ،ہندوستان نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ہندوستان نے ترقی یافتہ ممالک سے کروڑوں اربوں کی رقم کے لیے پیرس ماحولیاتی سمجھوتے پر دستخط کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں پیرس ماحولیاتی سمجھوتے سے امریکہ کے ہٹنے کا اعلان کیا تھا ۔


Share: